اسرائیل کی فلسطین میں جارحیت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

اسرائیل کی فلسطین میں جارحیت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
اسرائیل کی فلسطین میں جارحیت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسرائیل کی فسلطین میں جارحیت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرا دی گئی ، مذمتی قرارداد پاکستان تحریک انصاف کی رکن نیلم حیات کی جانب سے جمع کرائی گئی ۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ فلسطینیوں پر حملہ تمام مسلمانوں پر حملہ تصور کرتے ہیں ، یہ ایوان مشکل کی گھڑی میں اپنے فلسطینی بھائیوں کیساتھ مکمل یکجہتی کا اطہار کرتا ہے ، وفاقی حکومت بھی عالمی سطح پر فسلطینی بھائیوں کی آواز بلند کرے ۔

قرار داد میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملوں میں متعدد فلسطینی بچے ، خواتین شہید اور زخمی ہوئے ہیں ، اقوام متحدہ فوری سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرے ۔

مزید :

قومی -