قیامت کی نشانی ، لاڑکانہ میں بھائی نے اپنی سگی بہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا
لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں پولیس نے اپنی سگی نوجوان بہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت بھائی کو گرفتار کر لیاہے ۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق 14 سالہ لڑکی کی ماں نے حیدری پولیس سٹیشن میں اپنے 25 سالہ بیٹے کے خلاف درخواست جمع کروائی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ محمد امین کوریجو نے میری بیٹی اور اپنی بہن ریما کو گھر میں اکیلے ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاہے ، اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ، حیدری پولیس سٹیشن نے امین کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیاہے ۔
انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے ایک گرو ’ وار آن ریپ ‘ کا کہناہے کہ پاکستان میں ہونے والے 82 فیصد ریپ کیسز میں بچیوں کے اپنے رشتہ دار ہی ملوث ہوتے ہیں ۔