آشنا کیساتھ مل کرشوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ گرفتار

آشنا کیساتھ مل کرشوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ گرفتار
آشنا کیساتھ مل کرشوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ گرفتار

  

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) راولپنڈی پولیس نے آشنا کیساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا، ملزمہ نے قتل سے متعلق منصوبہ بندی کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کی 8تاریخ کو ملزمہ اپنے شوہر مقتول مھسن جاوید کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہی تھی ، منصوبہ بندی کے تحت ملزمہ کے آشنا نے محسن جاوید کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ ملزمہ نے بے ہوش ہونے کا ڈرامہ کیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا، واقعے کے بعد مقتول کے والد نے مقدمہ درج کرایا ۔

پولیس نے اپنے طور پر تحقیقات شروع کیں تو ڈکیتی یا دیرینہ رنجش کی بجائے معاملے کو کچھ اور پایا ، معاملے کے تانے بانے ملزمہ سے ملنے لگے جس کے بعد ملزمہ سے تفتیش کی گئی جس نے دوران تفتیش اپنے شوہر کے قتل سے متعلق منصوبہ بندی کا اعتراف کرلیا، پولیس نے ملزمہ کے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کی آشنا کیساتھ قریب چار برس سے دوستی تھی ، واقعے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -