کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دو ٹک ٹاکرز کو لوٹ لیا گیا

کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دو ٹک ٹاکرز کو لوٹ لیا گیا
کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دو ٹک ٹاکرز کو لوٹ لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ویب ڈیسک) گلستان جوہر بلاک 16 میں ڈاکوؤں نے دو ٹک ٹاکرز کو لوٹ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  شہر قائد میں چھینا جھپٹی کی وارداتیں جاری ہیں۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 16 میں دو ٹک ٹاکرز کو لوٹ لیاگیا۔ دونوں ٹک ٹاکرز ویڈیو بنانے میں مصروف تھے کہ اچانک ایک موٹرسائیکل پر تین ملزمان ان کے پاس آئے، اور چند منٹوں میں ہی واردات کرکے فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔