شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینے کیخلاف وفاق نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی 

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینے کیخلاف وفاق نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر ...
شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینے کیخلاف وفاق نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینے کے خلاف وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ، وفاق نے اپیل وزارت داخلہ کے ذریعے دائر کی ، اپیل میں 12 قانونی نکات اٹھائے گئے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق درخواست میں کہاگیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے متعلقہ ادروں سے جواب مانگانہ کوئی رپورٹ ، شہباز شریف کے واپس آنے کی کوئی گارنٹی نہیں جبکہ شہباز شریف خود نواز شریف کی واپسی کے ضامن ہیں ، شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی درخواست پر فیصلہ اسی روز سنادیاگیا،لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کئے بغیر حتمی ریلیف جاری کر دیا ،بیرون ملک جانے کی درخواست پر یکطرفہ فیصلہ نہیں دیا جا سکتا ، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی اصولوں کے برعکس فیصلہ سنایا۔

درخواست میں کہا گیا کہ اپیل پر فیصلہ آنے تک لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔

مزید :

اہم خبریں -