پریانکا چوپڑا کے شوہر اور گلوکار نک جوناس شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے 

پریانکا چوپڑا کے شوہر اور گلوکار نک جوناس شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے 
پریانکا چوپڑا کے شوہر اور گلوکار نک جوناس شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر اور امریکی گلوکار نک جونس شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نک جونس کے ساتھ یہ حادثہ ہفتے کی شب اس وقت پیش آیا جب وہ ایک پروگرام کی عکس بندی میں مصروف تھے۔ حادثے کے بعد فوری طور پر ایمبولینس طلب کی گئی اور نک جونس کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نک جونس اپنے پروگرام دی وائس کی شوٹنگ میں مصروف تھے، وہ اس پروگرام میں بطور کوچ اور جج شرکت کریں گے۔خیال رہے پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی جانب سے تاحال اس حادثے کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے۔

مزید :

تفریح -