وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا

وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ، سیاسی و معاشی صورتحال کا ...
وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے تمام کیسز ، ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے فیصلے پر بریفنگ اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ سیاسی اور پارلیمانی امور میں حکومتی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں فلسطین کے معاملے اور غزہ پر اسرائیلی حملوں پر بھی بات کی گئی ۔

اس سے قبل  وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت دورہ سعودی عرب کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا ، معاونین خصوصی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ وزیر اعظم نے اجلاس میں رہنماو¿ں کو دورہ سعودی عرب پر اعتمادمیں لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب میں ہونےو الے معاہدوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید ، معاون خصوصی ملک امین اسلم نے بریفنگ دی ۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران سے وزیر تعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی نے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو خیبرپختونخوا میں شعبہ تعلیم کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی ۔

مزید :

اہم خبریں -