کورونا وائرس ،سعودی عرب نے آخر کار سب سے بڑی پابندی ختم کر دی
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعود ی عرب نے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی ختم کر تے ہوئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سخت ایس او پیز پر مشمل ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ مملکت کے تمام ہوائی اڈوں پر داخلے کیلئے تواقلانا کی درخواست لازمی ہے ، مجاز حکام کی اجازت سے ہی سفر کی جازت ہو گی ، صرف سفری ٹکٹ رکھنے والوں کو ہی ہوائی اڈوں پر داخلے کی اجازت ہوگی ، طیاروں کے عملے ، مسافروں کو پرواز کے دوران ماسک اور دستانے پہننا لازمی ہو گا ۔