اس وقت سندھ کو چار فیصد ، پنجاب کو 16فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے ، وزیر آبپاشی پنجاب 

اس وقت سندھ کو چار فیصد ، پنجاب کو 16فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے ، وزیر آبپاشی ...
اس وقت سندھ کو چار فیصد ، پنجاب کو 16فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے ، وزیر آبپاشی پنجاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر آبپاشی پنجاب محسن لغاری نے کہا کہ ا س وقت سندھ کو صرف چار فیصد جبکہ پنجاب کو16فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے ، میرے اپنے علاقے میں بھی پانی کی کمی ہے ۔

گزشتہ چند روز سے سندھ کی جانب سے باربار پانی کے معاملے پر آخرکار وزیر آبپاشی پنجاب بھی بول پڑے اور کہا کہ سندھ والے اپنی پانی کی رپورٹنگ درست نہیں کرتے ،سندھ والے بھائی بارشوں کے پانی کو بھی رپورٹ نہیں کرتے ، اسی پانی کو مینج کرنا ہے اس کی فیکٹری نہیں لگائی جا سکتی ۔

محسن لغاری نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں پانی کی برابر تقسیم ہونی چاہئے ،جہلم اور چناب میں پانی کی کمی رپورٹ ہوئی ہے ، آج پانی کی کمی ہے کسی کا حصہ نہیں ما ررہے ، ہمارا بھی ارسا سے مطالبہ ہے کہ ہمیں ہمارے حصہ کا مکمل پانی دیا جائے ۔

مزید :

قومی -