چیئرمین نیب نے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں مبینہ بد عنوانیوں کا نوٹس لے لیا

چیئرمین نیب نے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں مبینہ بد عنوانیوں کا نوٹس لے لیا
چیئرمین نیب نے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں مبینہ بد عنوانیوں کا نوٹس لے لیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین نیب نے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں مبینہ بد عنوانیوں کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ، چیئرمین نیب کے مطابق نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سے قائم ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے کہا گیا کہ نیب کا تعلق کسی پارٹی ، گروہ یا فرد سے نہیں صرف ریاست پاکستان سے ہے ،چیئرمین نیب نے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں بے ضابطگیوں اور غیر قانونی لینڈ ایکوازیشن کا نوٹس لیتے ہوئے منصوبے کی تحقیقات بلا امتیاز ، میرٹ اور شفاف کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ منصوبے کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کیا جائے ۔

مزید :

قومی -