پاکستان کی ایک اور معروف اداکارہ نے شادی کر لی 

پاکستان کی ایک اور معروف اداکارہ نے شادی کر لی 
پاکستان کی ایک اور معروف اداکارہ نے شادی کر لی 
سورس: instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اداکارہ غنا علی نے عید کی تعطیلات کے دوران زندگی کے نئے سفرکاآغازکردیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق غنا نے گزشتہ روز انسٹاگرام فالوورز کیلئے اپنی مہندی کی تصاویرشیئرکرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھ رہی ہیں۔اداکارہ نے اپنی نارنجی لباس اور بالوں میں گیندے کا پھول لگائے مہندی لگواتے تصویر شیئرکی اورکیپشن میں لکھا ” الحمد اللہ، نئی شروعات ”۔


گو اداکارہ غنا علی  کی جانب سے فی الحال نکاح کی تصاویرشیئرنہیں کی گئیں تاہم انٹرٹینمنٹ انسٹاپیج لالی ووڈولوجی کی پوسٹ میں غنا کو اس موقع پراپنے شریک حیات کے ساتھ دیکھا جاسکتاہے۔دلہن بنی غنا نے سرمئی لہنگا جبکہ ان کے شوہرنے سیاہ کرتا شلوارزیب تن کررکھا ہے۔
فی الحال غنا کی جانب سے یہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ انہوں نے کسے اپنا شریک حیات منتخب کیا ہے۔غنا سن یارا،کبھی بینڈ کبھی باجا، عشقاوے، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، سراب سمیت متعدد ڈراموں میں صلاحیتوں کے جوہردکھا چکی ہیں، اس کے علاوہ فلم مان جاوجا، کاف کنگنا اور رنگریزہ بھی غنا کے کریڈٹ پرہیں۔

مزید :

تفریح -