رنگ روڈ کی الائنمنٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں ، غلام سرور خان 

رنگ روڈ کی الائنمنٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں ، غلام سرور خان 
رنگ روڈ کی الائنمنٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں ، غلام سرور خان 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ میرے خلاف پراپیگنڈہ کیا جا رہاہے ، رنگ روڈ کی الائمنٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں ، کسی گھر سے ذاتی تعلق ہو سکتاہے مگر کسی سوسائٹی سے مالی تعلق نہیں ہے ۔

غلام سرور خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس انکوائری رپورٹ پر وزیر اعلیٰ نے ایکشن لیا تھا وہ متنازعہ ہو چکی ہے ، کل کابینہ اجلاس میں بھی انکوائری پر بات کروں گا،چاہتا ہوں تحقیقات کے لئے نئی کمیٹی بنائی جائے ، سابق ادوار میں رنگ روڈ عدم دلچسپی کے باعث نہیں بن سکی ، مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی تین تین بار اقتدار میں آئیں مگر منصوبے کا فیصلہ نہ کر سکیں ، موجودہ حکومت منصوبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ عناصر ہیں جو میرے پیچھے پڑے ہیں ، میرے خلاف پراپیگنڈے پر عدالت جانے کا حق رکھتا ہوں ، میں اس چیکو اور میاو¿ں کو نوٹس دوں گا اور حساب لوں گا ۔

مزید :

قومی -