شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، اب دونوں رہنما کیا کرنے جارہے ہیں ؟ فیصلہ ہو گیا 

شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، اب دونوں رہنما ...
شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، اب دونوں رہنما کیا کرنے جارہے ہیں ؟ فیصلہ ہو گیا 

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں مئی کے اختتام پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماو¿ں نے ایک دوسرے کو عید پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی اور مئی کے اختتام پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا، مولانا فضل الرحمان جلد دیگر جماعتوں کے سربراہان سے رابطوں کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں، اسمبلیوں سے استعفوں کے حوالے سے اختلافات کے بعد پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے اس اتحاد میں اپنے عہدے چھوڑ دیئے ہیں۔

مزید :

قومی -