شاہ محمود قریشی کا ترکی جانے کا فیصلہ، وہاں سے ترک وزیر خارجہ کو ساتھ لے کر کس ملک جائیں گے؟ بڑی خبر آگئی

شاہ محمود قریشی کا ترکی جانے کا فیصلہ، وہاں سے ترک وزیر خارجہ کو ساتھ لے کر کس ...
شاہ محمود قریشی کا ترکی جانے کا فیصلہ، وہاں سے ترک وزیر خارجہ کو ساتھ لے کر کس ملک جائیں گے؟ بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کے آج رات براستہ ترکی امریکہ روانگی کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جنرل اسمبلی کا یہ اجلاس فلسطین کی صورتحال پر طلب کیا گیا ہے جس میں شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی اسلام آباد سے ترکی جائیں گے اور وہاں سے ترک وزیر خارجہ کے ساتھ نیو یارک پہنچیں گے جہاں بدھ یا جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس ہوگا۔