جاوید ہاشمی کی مبینہ غیر قانونی اراضی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا آپریشن ، مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آگیا

جاوید ہاشمی کی مبینہ غیر قانونی اراضی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا آپریشن ، ...
جاوید ہاشمی کی مبینہ غیر قانونی اراضی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا آپریشن ، مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی صاحب کی چادر چار دیواری پر حملہ ایک نیچ حرکت ہے اور گھٹیا سوچ اور ذہنیت کی عکاس ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’جاوید ہاشمی صاحب کی چادر چار دیواری پر حملہ ایک نیچ حرکت ہے اور گھٹیا سوچ اور زہنیت کی عکاس ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ جو چاہے کر لو، وقت بدل رہا ہے۔ اس وقت سے ڈرو جب اپنے بچاو کے لیے تمھارے پاس حکومت اور حکومتی طاقت نہیں رہے گی،انشاءاللّہ فتح حق اور سچ کی ہوگی۔‘

واضح رہے کہ ملتان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاوید ہاشمی کی زمینوں کو غیر قانونی قبضہ قرار دیتے ہوئے آپریشن کیا جارہا ہے اور ضلعی انتطامیہ کی جانب سے زمین پر بنائی گئی چار دیواری کو گرادیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -