پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ؟ اہم خبر سامنے آگئی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ؟ اہم خبر سامنے آگئی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ؟ اہم خبر سامنے آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگر ا) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوادی گئی ہے۔

سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد ہوگا۔ اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری بھجوائی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے  31 مئی تک کے لئے ہوگا۔

مزید :

قومی -