اسرائیلی حملوں میں اب تک کتنے فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں؟ افسوسناک خبر آگئی

اسرائیلی حملوں میں اب تک کتنے فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں؟ افسوسناک خبر ...
اسرائیلی حملوں میں اب تک کتنے فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں؟ افسوسناک خبر آگئی

  

غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )غزہ میں اسرائیل کی بمباری اور فضائی حملوں میں اب تک  85 بچوں اور  34 خواتین سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 218 ہوگئی ہے جبکہ  ساڑھے 5 ہزار سے زائد افراد  زخمی ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے فضائی حملوں اور ٹینکوں سے بمباری کا سلسلہ تقریبا دو ہفتوں سے جاری ہے۔گزشتہ روز غزہ میں اسرائیلی حملوں میں آٹھ  بچے،دو  ڈاکٹر سمیت 42 فلسطینی جاں بحق ہوئے ۔غزہ پر اتوار کی شب ہونے والے فضائی حملے ابھی تک کے سب سے زیادہ شدید حملے تھے۔فضائی حملوں میں زیادہ تر رہائشی عمارتوں، بینکوں اور بلند و بالا عمارتوں کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔فلسطینی شہریوں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے ہسپتال میں جانے والے طبی عملے کو بھی روکا جارہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -