پاکستانی صحافی کی ایک ٹویٹ نے عالمی میڈیا میں ہنگامہ برپا کردیا، سی این این نے نوکری سے نکال دیا، ایسی کیا بات کی تھی؟

پاکستانی صحافی کی ایک ٹویٹ نے عالمی میڈیا میں ہنگامہ برپا کردیا، سی این این ...
پاکستانی صحافی کی ایک ٹویٹ نے عالمی میڈیا میں ہنگامہ برپا کردیا، سی این این نے نوکری سے نکال دیا، ایسی کیا بات کی تھی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی ادارے کیبل نیوز نیٹ ورک (سی این این )نے فری لانسر کے طور پر کام کرنے والے پاکستانی صحافی عدیل راجہ کو  ہٹلر کے حق اور یہودیوں کے مخالف ٹویٹ کرنے پر نوکری سے نکال دیا ۔فلسطین میں جاری اسرائیل کے مظالم کے حوالے سے عدیل راجہ نے ٹویٹ کیا کہ ’آج دنیا کو ہٹلر کی ضرورت ہے‘۔
بین الاقوامی جریدے نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 2014ءمیں فٹبال ورلڈ کپ کے دوران عدیل راجہ نے یہ کہتے ہوئے جرمنی کی حمایت کی تھی کہ ہٹلر کا تعلق جرمنی سے تھا اور اس نے یہودیوں کے ساتھ ٹھیک کیا تھا ۔عدیل راجہ 2014ءسے ہی سی این این کے لیے اسلام آباد میں فری لانسر کے طور پر کام کر رہے ہیں لیکن اب انہیں اس ٹویٹ کے بعد نوکری سے نکال دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے ایک بیان میں سی این این کے ترجمان میٹ ڈارنک نے بتا یا کہ عدیل راجہ کبھی بھی ہمارے ملازم نہیں رہے بلکہ اسلام آباد سے خبریں اکٹھی کرنے کے لیے انہیں فری لانسر کے طور پر رکھا گیا تھا ۔

مزید :

قومی -