راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی انکوائری ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بڑا حکم جاری کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے حکم پر راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی انکوائری ڈی جی اینٹی کرپشن کو سونپ دی گئی، تحقیقات کے لئے وسیع البنیاد کمیٹی تشکیل دینے کا حکم۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنےڈی جی اینٹی کرپشن کو حکم جاری کرتے ہوئےکہاہےکہ راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی تحقیقات کے لئے وسیع البنیاد کمیٹی میں متعلقہ ماہرین کو شامل کیا جائے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو جامع انکوائری رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔دوسری طرف ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کسی بھی قسم کی کرپشن پر زیروٹارلرنس کی پالیسی پر عمل کیا جاتا ہے،کرپشن کرنے والے انجام کار سے نہیں بچ سکیں گے ،راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کے تمام کردار کیفرکردار تک پہنچائے جائیں گے ۔