پولیس کا چھاپہ، اندر 4 خواتین سمیت 8 افراد کس شرمناک کام میں مشغول تھے؟
بورے والا (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے ضلع وہاڑی میں پولیس نے ایک قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر چار خواتین سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا۔
چھاپہ بورے والا میں مارا گیا جہاں چار خواتین سمیت آٹھ افراد رنگ رلیاں منانے میں مصروف تھے۔ سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) تھانہ سٹی بورے والا انسپکٹر منصور خان اور ان کی ٹیم نے ملزمان نعیم، ندیم، امجد، ایوب، شبانہ، شمیم، نبیلہ اور حلیمہ شہزادی کو گرفتار کر کے 216A /371A /371B اور پنجاب انفیکشس ڈزیز کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔