سپین صوبہ کاتالونیہ میں ویکسین کے مثبت اثرات ،کورونا مریضوں میں ریکارڈ کمی 

سپین صوبہ کاتالونیہ میں ویکسین کے مثبت اثرات ،کورونا مریضوں میں ریکارڈ کمی 
سپین صوبہ کاتالونیہ میں ویکسین کے مثبت اثرات ،کورونا مریضوں میں ریکارڈ کمی 

  

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )سپین کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چنددنوں کے دوران وائرس کے پھیلاو کی شرح 0.77 آرٹی پر پہنچ گئی ہے جو کہ نومبر کے بعد کم ترین سطح ہے۔ماہرین کے مطابق ویکسین کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں، ویکسینیشن کے آغاز کے بعد سے پہلی بار 79 سال سے زائد عمر کے افراد میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔کاتالونیا میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 71 ہو گئی ہے۔گزشتہ 14 دنوں میں ایک لاکھ آبادی میں 182 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جو کہ گزشتہ دنوں کے مقابلے میں 10 پوائنٹس کم ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -