بل گیٹس کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا

بل گیٹس کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا
بل گیٹس کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا اپنی خاتون ملازمہ سے تعلقات کا سکینڈل سامنے آیا ہے۔

امریکی اخبار نے دعوی  کیا ہے کہ خاتون سے تعلقات کی تحقیقات کے باعث  بل گیٹس نے بورڈ آف ڈائریکٹر کی حیثیت سے استعفیٰ دیا  تھاکیونکہ بورڈ ارکان نے 2020 میں فیصلہ کیاتھا کہ تحقیقات کے دوران  بل گیٹس کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔دوران تحقیقات انکشاف ہوا تھا کہ بل گیٹس اور خاتون کے تعلقات کئی سالوں سے قائم تھے۔

 مائیکرو سافٹ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ 2000 میں پیش آئے واقعات کا علم 2019 میں ہوا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایک کمیٹی نے معاملے کاجائزہ لیا۔ یہ واقعہ 20 برس پرانا ہے  اور  تعلق اچھے انداز میں ختم ہوگیا تھا۔

واضح رہےکہ بل گیٹس اور میلنڈا کی 27 سال کی شادی کاخاتمہ 3 مئی کو طلاق پر ہوا۔امریکی اخبار نے چند روز قبل دعوی کیا تھا کہ بل گیٹس کے جنسی جرائم میں ملوث ایک شخص سے تعلقات کی وجہ سے ان میں طلاق ہوئی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -