فلسطینیوں کی بے بسی کا اصل سبب کیا ہے ؟ اداکارہ نیلم منیرنے اپنا درد دل بیان کردیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف پاکستانی اداکارہ نیلم منیرخان نے عالمی دنیا کی مسئلہ فلسطین پر خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ ’نام نہاد عالمی طاقتیں مسلمانوں کی جانوں کی پرواہ نہیں کرتیں، اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف اور ہندوستان کے غریب اور بے گناہ کشمیریوں کے خلاف مظالم و جرائم پر ان کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے۔
اداکارہ نیلم منیر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پینٹ کی ہوئی تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں ایک معصوم بچے کو فلسطین کا جھنڈا تھامے پریشان حال بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ فلسطینیوں کی بے بسی کا سبب مسلم ممالک کا اسرائیل کے خلاف آواز نہ اٹھانا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CO8oZt6rr9x/