سعودی عرب نے پاکستانی شہریوں کوبڑی خوشخبری سنادی
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب نے سفری پابندیوں والے ممالک سے پاکستان کا نام نکال دیا ہے۔
دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ نے اپنے شہریوں پر بھارت اور ایران سمیت 13 ممالک کے سفر پر پابندی لگادی ہے۔جن ممالک پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں شام، لیبیا، لبنان، ترکی، آرمینیا، یمن، صومالیہ، وینزویلا، جمہوریہ کانگو ، بیلاروس اور افغانستان شامل ہیں۔نئے حکم نامے کے مطابق سعودی شہریوں کو ان میں سے کسی بھی ملک کے سفر کیلئے پیشگی اجازت نامہ لینا ہوگا۔پابندی والی فہرست سے پاکستان کا نام نکال دیا ہے جس کے بعد سعودى شہری سعودی عرب سے پاکستان کا سفر کرسکیں گے۔ ویکسینیشن کرانےوالوں کو بھی بغیر قرنطینہ ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
استمرار منع السفر لعدد من الدول دون إذن مسبق، سواء كان مباشرة أو عن طريق دولة أخرى. pic.twitter.com/xIcTHqx16M
— وزارة الداخلية (@MOISaudiArabia) May 16, 2021