پاکستان میں علیزے شاہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں کر رہی ہیں؟

پاکستان میں علیزے شاہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں کر رہی ہیں؟
پاکستان میں علیزے شاہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں کر رہی ہیں؟
سورس:   YouTube

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں اداکارہ علیزے شاہ ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں جس کی وجہ ان کا کچھ روز پہلے ریلیز ہونے والا گانا ہے۔

علیزے شاہ کا موسیقار و گلوکار ساحر علی بگا کے ساتھ دوگانا (ڈوئٹ) "بدنامیاں" ریلیز ہوا ہے جس کو دو روز کے دوران سات لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اس گانے کی ریکارڈنگ کیلئے علیزے شاہ نے انتہائی بولڈ ڈریسنگ کی ہے جس کی وجہ سے وہ تنقید کی زد میں آئی ہوئی ہیں۔ اداکارہ علیزے شاہ کو اتنی زیادہ تنقید کا سامنا ہے کہ وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہی ہیں۔

ایک صارف نے علیزے شاہ کی دوپٹے والی اور گانے والی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں "دعا" اور "بد دعا" کے عنوانات دیے۔

ایک صارف نے تو حد ہی کردی اور ڈھنچک پوجا کو علیزے شاہ سے اچھی گلوکارہ قرار دے دیا۔

ایک شخص نے سوال اٹھایا کہ کیا وہ اکیلے ہی ہیں جو سمجھتے ہیں کہ علیزے شاہ کی آواز بہت ہی جھنجھلاہٹ پیدا کرنے والی ہے؟

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ شہرت کی تلاش میں علیزے شاہ نے اپنا ایمان گنوادیا۔

افضل آفی کے خیال میں اداکارہ نے شہرت کی تلاش میں اپنی دلکشی گنوادی ہے۔

رومی روم علیزے شاہ کو ڈسکس کرنے والے پاکستانیوں پر برس پڑے اور کہا کہ اس بات سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ ہم پاکستانی کتنے سمجھدار ہیں، کل تک ہم فلسطینیوں کا دفاع  کر رہے تھے لیکن آج ہم سب کچھ بھلا کر علیزے شاہ کی باتیں کر رہے ہیں۔ "ایک دم سے حالات بدل دیے، جذبات بدل دیے۔"

کیا علیزے شاہ ایک اچھی گلوکارہ ہیں؟ کیا وہ اس شعبے میں اپنا کریئر بنا سکتی ہیں؟ کیا ان کی آواز لوگوں کے دل جیت پائے گی؟ آپ بھی ان کا گانا سن کر ہمیں کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔

مزید :

تفریح -