فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ نے اہم قدم اٹھالیا

فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ نے اہم قدم اٹھالیا
فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ نے اہم قدم اٹھالیا

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ نے فلسطین کی صورت حال پر جنرل اسمبلی کا اجلاس  طلب کرلیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس 20مئی بروز جمعرات امریکہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے طلب کیا گیا ہے۔اجلاس  الجیریا اور نائجر کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔اقوامِ متحدہ کے صدر وولکن بوزکیر  نے اجلاس بلانے کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے سے جاری اسرائیل کی بربریت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 200 سے زائد ہوچکی ہے، جاں بحق افراد میں 47 بچے اور 22خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -