آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ...
آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر انڈرولا کمینارا نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان یورپی یونین کے ساتھ کثیر جہتی باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔ یورپی یونین کی سفیر نے خطے خصوصاً افغان امن عمل میں پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

مزید :

قومی -