حکومت نے عوام کو خوشخبری سنادی

حکومت نے عوام کو خوشخبری سنادی
حکومت نے عوام کو خوشخبری سنادی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کے مطابق  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

 فرخ حبیب کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی تھی جسے مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اوگرا نے پٹرول  پر ایک روپیہ 90 پیسے فی لیٹر  اور ڈیزل پر 3روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے سے حکومتی خزانے کو 2.77 ارب کا روپے بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 31 مئی تک برقرار رہیں گی۔

مزید :

قومی -