بلوچستان کابینہ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے 

بلوچستان کابینہ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے 
بلوچستان کابینہ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے 

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کابینہ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں اور سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو سمیت ناراض وزرا نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ۔ناراض رہنماوں کا موقف ہے کہ ان کے خلاف وزیراعلیٰ کی سیاسی انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق سپیکربلوچستان اسمبلی و دیگر وزرا نے وزیراعلیٰ جام کمال کےساتھ مزید نہ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرداریار محمدرند، ظہوربلیدی سمیت چاروزرا استعفے دینے کا اعلان کریں گے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ جام کمال نے سپیکر بلوچستان اسمبلی پر حکومتی ارکان سے امتیازی سلوک اور اپوزیشن کوزیادہ وقت دینے کاالزام لگایا ہے، عید سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیر بلدیات صالح بھوتانی سے وزارت بھی واپس لی تھی۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -