کراچی میں لڑکے کے ساتھ بیٹھنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قصبہ کالونی کٹی پہاڑی میں دوست کے ساتھ بیٹھی لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں ہونے والی فائرنگ سے لڑکی کے ساتھ بیٹھا لڑکا بھی زخمی ہوگیا۔ لڑکی کی شناخت 18 سال کی آمنہ اور لڑکے کی شناخت 18 سال کے عمیر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی اپنے دوست کے ساتھ موجود تھی، فائرنگ مبینہ طور پر والد نے کی جس سے لڑکی ہلاک جبکہ لڑکا شدید زخمی ہوا۔