سعودی حکومت نے ہوٹلز، ٹرانسپورٹ اور کیٹرنگ پر 20فیصد ٹیکس لگا دیا
لاہور (رپورٹ،ڈویلپمنٹ سیل)سعودی حکومت نے ہوٹلز، ٹرانسپورٹ، کیٹرنگ پر20فیصد ٹیکس لگا دیا، حج کرائے،مکتب فیس2019ء کے مقابلے میں د وگنا ہو گئے، 38روپے والا ریال52 روپے سے بڑھ گیا، حج2022ء مہنگا ہونے کی بنیادی وجوہات سامنے آ گئی اس سال سرکاری حج ساڑھے9لاکھ کو کراس کر گیا، پرائیویٹ حج بھی بہتر سے بہتر سہولیات سے مشروط اکانومی حج9 لاکھ سے15لاکھ، بی گریڈ مکتب کے ساتھ فائیو سٹار ہوٹلز13سے18لاکھ، اے گریڈ مکتب فائیو سٹار مکہ مدینہ ہوٹلز پرائیویٹ ٹرانسپورٹ18لاکھ سے40 لاکھ عزیزیہ کے بغیر 4 سے14ذوالحج حرم کے سامنے فائیو سٹار ہوٹلز میں رہائش منیٰ عرفات میں پرائیویٹ بیڈ اور کمروں سمیت ملٹی ڈشز بوفے کے ساتھ پرائیویٹ حج25 لاکھ سے60لاکھ تک متعارف، سب سے مہنگا پیکیج کراچی کی کمپنی نے ایک لاکھ20ہزار ریال متعارف کرایا ہے۔ معلوم ہوا ہے سعودی حکومت نے 20 فیصد ٹیکس ہر چیز پر لگا دیا ہے،15فیصدVAT ٹیکس،5فیصد مونسپلٹی ٹیکس، ہوٹلز بلڈنگز جو دو سال تک حج بند ہونے کی وجہ سے دیوالیہ ہو رہی تھیں رمضان میں خوب لوٹ مار کی ہے اور اب حج کو ٹارگٹ بنا لیا ہے۔ عزیزیہ میں ابھی بھی60فیصد عمارتوں نے تصریح نہیں کی جنہوں نے کی ہے وہ کرائے کم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
مہنگا حج