ملکی حالات تشویشناک،فیصلوں کی بڑی سیاسی قیمت ادا کرنا ہوگی،شاہد خاقان
کراچی(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی معاملات گہرے اور تشویشناک ہیں اور موجودہ حالات میں سیاست ثانوی حیثیت اختیار کرگئی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ عمران خان کی حکومت نے 4 سال میں خرابیاں پیدا کی ہیں اور ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ معاملات پر قابو پانے کی کوشش کی جائے لہٰذا آج ہمیں ملک کو اولین ترجیح دینی پڑے گی اور سیاسی مفادات کو پیچھے ڈالنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جو حالات ہیں ان میں سیاست ثانوی حیثیت اختیارکرگئی ہے، عمران خان کی کرپشن، کوتاہیوں کی مثال کسی اور ملک میں نہیں ملے گی۔ان کاکہنا تھا کہ ابھی تک تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں، کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم دباؤ پڑے، خرابیاں اتنی ہیں کہ ان پر قابو پانا ممکن تو ہے لیکن مشکلات ہیں، جو بھی فیصلے ہوں گے ان کی بڑی سیاسی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
شاہد خاقان