ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو مغوی کی بازیابی کے لئے23مئی تک کی مہلت
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس علی باقرنجفی نے دو سال سے اغواء شہری کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو مغوی کی بازیابی کیلئے23مئی تک کی مہلت دے دی،ڈیفنس کے رہائشی نذر عباس کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ اس کابھائی ذوالفقار دو سال سے لاپتہ ہے،اس کے اغوائکا مقدمہ بھی درج ہے،پولیس قانونی چارہ جوئی نہیں کررہی اورنہ ہی بھائی کی بازیابی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے، عدالت سے استدعاہے کہ پولیس کو اس کے بھائی کی بازیابی کے لئے احکامات جاری کئے جائیں،دوران سماعت ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے مغوی کی بازیابی کے لئے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی
مہلت