محکمہ قانون پنجاب نے احمد اویس کو عدالتوں میں پیش ہونے سے روکدیا
لاہور(نامہ نگارخصوصی)محکمہ قانون پنجاب نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو عدالتوں میں پیش ہونے سے روک دیا،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جواد یعقوب کوایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کی ذمہ داریاں تفویض کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،محکمہ قانون پنجاب نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کوباضابطہ نوٹیفکیشن بھجوا دیا،نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ محکمہ قانون بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آپ کی خدمات واپس لے چکا ہے،خدمات واپس لئے جانے کے باوجود آپ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں پیش ہورہے ہیں،آپ کو بارہا درخواست کی گئی کہ حکومت پنجاب کی طرف سے عدالتوں میں پیش نہ ہوں،حکومت پنجاب کی جانب سے آپ کوعدالتوں میں آپ کو پیش نہ ہونے کی ہدایت کی جاتی ہے،نوٹیفکیشن کی کاپی رجسٹرار سپریم کورٹ اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کوبھی ارسال کردی گئی ہٹائے گئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی جگہ جواد یعقوب اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے،حکومت پنجاب نے جواد یعقوب کو احمد اویس کی جگہ ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہدایت کردی حکومت پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری قانون پنجاب نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن جاری