جنرل ندیم رضا کی سعودی چیف آف جنرل سے ون آن ون ملاقات
جدہ (آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔ سعودی وزارت دفاع کے مطابق پاکستانی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی دیریا جوائنٹ آپریشن مرکز پہنچے، سعودی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاد بن حامد الرویلی نے جنرل ندیم، وفد کا استقبال کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو سعودی چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔ دونوں ممالک کے سینئر حکام کا تعارف کرایا گیا، سعودی وزارت دفاع کے مطابق جنرل ندیم نے سعودی چیف آف جنرل سٹاف سے ون آن ون ملاقات بھی کی۔ جنرل ندیم نے پرتپاک استقبال، دورہ سعودی عرب پر اظہار تشکر کیا۔پاکستان اور سعودی عرب کی مسلح افواج کی قیادت کے مابین اجلاس بھی منعقد ہوا۔جنرل ندیم نے چھٹی پاک، سعودیہ ملٹری کمیٹی اجلاس کے انعقاد کو سراہا۔پاک، سعودیہ فوجی قیادت نے باہمی تعلقات، فوجی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ۔سعودی وزارت دفاع کی جانب دورہ کی تازہ ترین تصاویر اور اطلاع جاری کی گئیں ہیں۔
جنرل ندیم رضا