میوزک ایپ ٹک ٹاک پر پابندی نہیں لگنی چاہیئے، یاسر حسین
لاہور(فلم رپورٹر)اداکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں میوزک ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ نوجوانوں کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ حالیہ انٹرویو میں یاسر حسین نے سوشل میڈیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’سوشل میڈیا کا استعمال منفی اور مثبت دونوں ہے، سوشل میڈیا استعمال کرنے والے پر انحصار کرتا ہے کہ وہ کس طرح سے اس میڈیا کو استعمال کر رہا ہے۔یاسر حسین نے کہا کہ اتنے سالوں کے بعد تو پاکستانی عوام کو سوشل میڈیا کے ذریعے بولنے کی آزادی ملی ہے ایسے میں وہ اپنے اْن جذبات اور احساسات کا اظہار تو کریں گے۔میزبان نے یاسر حسین سے میوزک ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے سوال کیا تو اْنہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی نہیں لگانی چاہیے۔
کیونکہ ہماری نوجوان نسل کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے، اْن کے پاس اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لییکوئی پلیٹ فارم موجود نہیں ہے۔