پانی بحران، ایڈ یشنل چیف سیکرٹری کا چولستان کا دورہ، امدادی، کاموں کا جائزہ 

پانی بحران، ایڈ یشنل چیف سیکرٹری کا چولستان کا دورہ، امدادی، کاموں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   ملتان (سپیشل رپورٹر، سٹی رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے چولستان کے علاقے صہب ٹوبہ، گھرکن اور چنن پیر کا اچانک دورہ کیااور گرمی کی موجودہ شدید لہر اور خشک سالی کے باعث پیدا شدہ صورتحال سے انسانی جانوں اور مویشیوں (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
کی حفاظت، علاج معالجہ کے لئے ادویات کی فراہمی، مویشیوں کی حفاظتی ویکسینیشن کے انتظامات اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالہ سے جاری امدادی کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر یزمان مجاہد عباس،ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد چنڑ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے چولستان کے علاقے گھرکن میں واٹر سپلائی لائن، چنن پیر کے مقام پر قائم میڈیکل اور وٹرنری کیمپس سمیت چولستان کے دور افتادہ علاقہ جات میں پانی کی فراہمی کے لئے موجود واٹر باوزر ز کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا نے اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چولستان میں موجود واٹر سپلائی لائنز کے ساتھ ساتھ 12 واٹر باوزرز کے ذریعہ پینے کا صاف پانی فراہم کیا جارہاہے۔ انہوں نے بتایا کہ چولستان میں 6 میڈیکل کیمپس فعال ہیں۔نیز بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ مراکز سے بھی علاج معالجہ کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ میڈیکل کیمپس سمیت وٹرنری کیمپس بھی فنکشنل ہیں جہاں وٹرنری ڈاکٹرز اورسٹاف ادویات کے سٹاک سمیت موجود ہے اور جانوروں کی بہتر دیکھ بھال اور علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ جانوروں کی حفاظتی ویکسینیشن بھی کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ چولستان کے علاقے میں محکمہ لائیوسٹاک کی 12 موبائل یونٹس بھی فعال ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے واٹر سپلائی لائن کے ذریعہ چولستانیوں کے جانوروں کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود چولستانیوں سے گفتگو کی اور ان سے دستیاب سہولیات بارے استفسار کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ میڈیکل آفیسرز اور پیرا میڈیکل سٹاف چولستان میں قائم کیمپس میں موجود رہیں اور لوگوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویٹرنری کیمپ میں جانوروں کی دیکھ بھال، علاج معالجہ اور حفاظتی ویکسینیشن کے کام بھی بہتر انداز میں انجام دیئے جائیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیااور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ چولستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد اور ان کے جانوروں کو واٹر باوزرز کے ذریعہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا عمل بہتر روٹ پلان کے تحت باقاعدگی سے جاری رکھا جائے۔