کھلاڑی پرجوش،ملتان جلسہ ریکارڈ توڑے گا، عامر ڈوگر

کھلاڑی پرجوش،ملتان جلسہ ریکارڈ توڑے گا، عامر ڈوگر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان کے سلطان سابق وزیر مملکت و چیف وہیپ قومی اسمبلی نے کہا کہ 20مئی کو ملتان میں تحریک انصاف کا ہونے والا جلسہ تاریخی ہوگا جو ملتان مین ہونے والے تمام سیاسی جلسوں کا ریکارڈ توڑے گاموجودہ حکومت ایک غیر فطری حکومت ہے(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
 ان کے پاس کوئی ایسی اہلیت نہیں کہ وہ اس ملک کو چلاسکیں۔اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے والا صرف ایک ہی لیڈر ہے جو عمران خان ہے عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کا لیڈر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے NA155یوسی 35 پی پی 218نے سابق سیکرٹری اطلاعت و سابق صدر پی پی 214عامر قریشی کے تحریک انصاف کے آفس شہزاد کالونی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ملک عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ سابق وزیر مملکت و سابق ایم این اے این اے 155 ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال امپورٹڈ حکمرانوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے، پاکستان تحریک انصاف کو آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے نہ صرف کامیابی ہوگی بلکہ عمران خان ملک کے دوبارہ وزیر اعظم بن کر کرپٹ ٹولے سے ملک و قوم کو نجات دلائیں گے، عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو پوری قوم کی امیدوں کا محور ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر مملکت و سابق ایم این اے این اے 155 ملک محمد عامر ڈوگر حقیقی آزادی کی جنگ عمران خان کے سنگ کے حوالے سے ملتان میں 20 مئی کو ہونیوالے امپورٹڈ حکومت نامنظور کے سلسلے میں جلسہ عام اور حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں شہر کی مختلف یونین کونسلوں 2,35 میں عوامی اجتماعات میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ملک عامر ڈوگر نے یوسی 2میں مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کا آئینہ دار ہے کہ عمران خان ہی پاکستان کے مقبول سیاسی لیڈر ہیں، 20 مئی کو ملتان میں ہونے والا عظیم الشان جلسہ عام ملتان کی نئی سیاسی تاریخ رقم کرے گا، ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے عوام اپنے محبوب قائد عمران خان کی ملتان آمد کے منتظر ہیں، سیاسی کارکن، بزرگ، خواتین، بچے، تاجر، اقلیتی شہری، علما کرام اور سول سوسائٹی بھی سابق وزیر اعظم عمران خان کو ملتان آمد پر نہ صرف والہانہ استقبال کریں گے بلکہ ملک و قوم کو بیرونی طاقتوں سے نجات دلانے کیلئے اور قائد اعظم محمد علی جناح کے حقیقی پاکستان کو معرض وجود میں لانے کیلئے عمران خان کا بھرپور ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں میرے شہری حلقہ این اے 155 کے کارکنان و اہالیان شہر ملتان میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں اور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں گے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ ملتان کے جلسہ عام اور حقیقی لانگ مارچ میں عوامی شرکت کیلئے جہاں یونین کونسل کی سطح پر اجتماعات کئے جارہے ہیں وہاں مارکیٹوں، بازاروں اور شہری حلقوں کے ساتھ ساتھ پبلک مقامات پر لوگوں کو جلسہ عام میں شرکت کی دعوت عام دی جارہی ہے۔ اس حوالے سے این اے 155 کے مصروف ترین علاقہ گلگشت میں گزشتہ شب تاجروں اور شہریوں میں ملک محمد عامر ڈوگر، سینیٹرعون عباس بپی سمیت دیگر رہنماں نے عوام میں ہینڈ بل تقسیم کئے۔  پاکستان میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسوں میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔آنے والے الیکشنوں میں عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوکر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کی ترجمانی کریں گئے۔اس موقع پر سابق سیکرٹری اطلاعت و سابق صدر پی پی 214عامر قریشی نے ملک عامر ڈوگر کو NA155میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک عامر ڈوگر کو الیکشنوں میں پہلے سے بھی زیادہ بھاری اکثریت سے کامیاب کروائی گئے جوکہ پاکستان میں ریکارڈ پر ہو گا۔کارنر میٹنگ میں یونس غازی، نوید خان،اشرف ناصر خان، ظہیر اعوان،مجید خان، شہریار بھٹہ،سلیم اللہ خان،نصر اللہ کمبوہ، ابرار خان،عمیر افضل،سجاد خان، غزل غازی،احسان مغل، ندیم مغل و دیگر شریک تھے۔ملتان۔ سابق وزیر مملکت و سابق ایم این اے این اے 155 ملک محمد عامر ڈوگر،عامر قریشی، یونس غازی، نوید خان، ظہیر اعوان،اشرف ناصر خان، مجید خان، شہریار بھٹہ،سلیم اللہ خان،نصر اللہ کمبوہ، ابرار خان،عمیر افضل،سجاد خان، غزل غازی،احسان مغل، ندیم مغل و دیگر یونین کونسل 35اور2میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری کی رہائش گاہ ڈیر انصاری شاہ رکن عالم کالونی میں 20مئی ملتان جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں پی پی 215این اے 155اور این اے 156کے ورکرز کنونشن ڈیرہ انصاری ہاس پر منعقد ہوا۔ جس کی صدارت سابق وفاقی وزیر ملک محمد عامر ڈوگر، سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم زین حسین قریشی اور حاجی جاوید اختر انصاری نے کی۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ قومی مفاد اور ملکی خود مختاری پر مبنی عمران خان کا بیانیہ پوری قو م کی دل کی آواز بن چکا ہے۔ عمران خان نے پاکستانی عوام کو ملکی وقار اور سربلندی کا شعور دیا ہے۔عمران خان ہی اس وقت پاکستانیوں کے دلوں کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ خیبر سے کر اچی تک پوری قوم کی زبان پر عمران خان کا بیانیہ ہے جس کے باعث سیاسی مخالف شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ 20مئی کو ملتان کا جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کر ے گا۔ عمران خان نے اپنی جدوجہد کا آغاز میانوانی سے کیا اور اختتام مدیناولیا ملتان میں کر یں گے۔ اس موقع پر مخدوم زین حسین قریشی نے کہا کہ عمران خان کی بے پناہ مقبولیت نے موجودہ حکمرانوں کے اوسان خطا کر دئے ہیں جس کے باعث و ہ فوری الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں مگر پاکستانی عوام انہیں انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کی زنجیر کہلانے والی جماعت پی پی پی کا چیئر مین لندن میں جا کر پنجاب کے لئے دس سیٹوں کی بھیک مانگ رہا ہے جو ایک شرم کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں 2018 میں پی پی 218 میں پی پی پی اور مسلم لیگ ن نے مل کر یہ تجربہ کر چکے ہیں جس میں این اے 157اور پی پی 218کی عوام نے ان کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے وزرا لندن میں جا کرایک مجرم سے پاکستان کے فیصلے کروا رہے ہیں جو کہ انتہائی شرمناک بات ہے۔ 20مئی کا جلسہ یہ ثابت کر ے گا کہ جنوبی پنجاب اور بالخصوص ملتان کی عوام عمران خان سے بے پناہ محبت کرتی ہے اور اس امپورٹڈ حکومت کو ایک واضح پیغام دے گی۔ اس موقع پر حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ 20مئی کا جلسہ ثابت کر ے گا کہ ملتان کل بھی پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ تھا اور آج بھی ہے۔ ملتان شہر کی عوام عمران خان سے کل بھی محبت کر تی تھی اور آج بھی کرتی ہے۔ 20مئی کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن موڑ ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی گھٹیا سیاست نے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کو یکجا کر دیا ہے اور آج ملک کے کونے کونے میں عمران خان کے ورکرز اپنے لیڈر کی محبت میں ملتان آنے کی تیاری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو کبھی مایوس نہیں کیا۔ قوم حق کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ 20مئی کو پاکستانی عوام ثابت کریں گے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں اور ملک بھر سے جوق در جوق قافلے ملتان قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم پہنچیں گے اور یہ جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔ اس موقع پرالحاج مختیار علی انصاری، الحاج یاسین انصاری، وقاص جاوید انصاری،حماد جاوید انصاری،  محمود انصاری، غلام عباس انصاری، حاجی نعیم انصاری، یونس انصاری، غلام قادر انصاری،شعیب انصاری، رانا شاہد، رانا شکیل،امجد انصاری، ڈاکٹر ارشد انصاری، یونس جاوید انصاری، چوہدری شہباز اختر، ڈاکٹر ماجد، چوہدری افضل، میاں سجاد، چوہدری نصیر جٹ، مہر اظہر عباس چاون، محمد اکرم انصاری، مکی انصاری،نوید گڈو، فاروق قریشی، رانا شفقت، فیاض بلوچ، بلال ڈگر، حافظ نذیر روانی، ارسلان ڈوگر، سلیم قریشی، رانا عارف،نبیل شبیر، نوید انصاری، صدیق چھینا، چوہدری نثار احمد، رانا ریاست،  میاں شہزاد، حافظ دانیال، رانا افضل، عمیر یاسر، رانا سلطان محمود، شکیل سخاوت، شیخ طیب، امین انصاری، قاضی نعیم، اشرف پہلوان، چوہدری شاہد اقبال، حسن اقبال، ملک جہانزیب، اشفاق ندیم و حلقے کی سیاسی و سماجی شخصیات موجودتھی۔ملتان۔پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری کی رہائش گاہ ڈیر انصاری شاہ رکن عالم کالونی میں 20مئی ملتان جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں پی پی 215این اے 155اور این اے 156کے ورکرز کنونشن  سے سابق وفاقی وزیر ملک محمد عامر ڈوگر، سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم زین حسین قریشی اور حاجی جاوید اختر انصاری  ایم پی اے،الحاج مختیار علی انصاری، الحاج یاسین انصاری، وقاص جاوید انصاری،حماد جاوید انصاری،  محمود انصاری، غلام عباس انصاری، حاجی نعیم انصاری، یونس انصاری، غلام قادر انصاری،شعیب انصاری، رانا شاہد، رانا شکیل،امجد انصاری، ڈاکٹر ارشد انصاری، یونس جاوید انصاری، چوہدری شہباز اختر، ڈاکٹر ماجد، چوہدری افضل، میاں سجاد، چوہدری نصیر جٹ، مہر اظہر عباس چاون، محمد اکرم انصاری، مکی انصاری،نوید گڈو، فاروق قریشی، رانا شفقت، فیاض بلوچ، بلال ڈگر، حافظ نذیر روانی، ارسلان ڈوگر، سلیم قریشی، رانا عارف،نبیل شبیر، نوید انصاری، صدیق چھینا، چوہدری نثار احمد، رانا ریاست،  میاں شہزاد، حافظ دانیال، رانا افضل، عمار یاسر، رانا سلطان محمود، شکیل سخاوت، شیخ طیب، امین انصاری، قاضی نعیم، اشرف پہلوان، چوہدری شاہد اقبال، حسن اقبال، ملک جہانزیب وجڑ، اشفاق ندیم،قاضی جاوید خطاب کر رہے ہیں۔
عامر ڈوگر