خانیوال،مختلف علاقوں میں وارداتیں شہریوں کو بھاری نقصان،پولیس غائب
خانیوال (نمائندہ پاکستان) تھانہ کہنہ،سٹی کے علاقہ میں دن دہاڑے دو ڈکیتیاں ہوئیں پہلی ڈکیتی چار مسلح افراد نے(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
مخدوم پور پور پر محمدقیوم اور اس کی فیملی سے 50ہزارروپے نقدی اور 5تولہ سونا چھین کر فرار ہوگئے جبکہ دوسری واردات 15چک کے قریب سجاد اور اس کے اہلخانہ سے ہوئی جس سے 70ہزارروپے نقدی اور4تولہ سونا چھین کر بآسانی فرار ہوگئے تھانہ کہنہ مصروف کارروائی ہے جبکہ شہری دن دہاڑے بڑھتی ہوئی دکیتیوں کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہیں اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کرتے نظر آتے ہیں۔دریں اثناء تھانہ سٹی کی حدود میں بھی ڈاکوؤں کا راج دو مسلح ڈاکو موٹر سائیکل سوار اعوان چوک سٹرنگ کے مالک رانا ارشاد سے گن پوائنٹ پر دو لاکھ روپے نقدی لوٹ کر پاس کھڑے رکشہ ڈرائیور اور گاہک کی بھی جیبوں کی تلاشی لینے کی کوشش کرنے پر مزاحمت پر رکشہ ڈرائیور اور گاہک کو گولیاں مار کر موقع سے فرار باآسانی ہو گئے تھانہ سٹی ملزمان کو حسب روایات پکڑنے میں ناکام تاجر برادری خوف و ہراس میں مبتلا ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں سے شہری سراپا احتجاج ہیں
پولیس غائب