چھوٹو گینگ کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کرنیکا حکم
ملتان ( خصو صی رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے مسٹر جسٹس سہیل ناصر اور مسٹر جسٹس شکیل احمد پر مشتمل(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
ڈویژن بینچ نے چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو سمیت دیگر ملزمان کی 17 بار سزائے موت اور مجموعی طور پر 294 سال قید بامشقت کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت جون کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ اپیلیں غلام رسول عرف چھوٹو، قاسم اور صمد کی جانب سے دائر کی گئیں تھیں۔ گزشتہ سماعت پر سرکار کی جانب سے سینئر قانون دان جیمز جوزف کو وکیل مقرر کرنے کی استدعا منظور کی گئی تھی تاکہ کیس کی تیاری ہوسکے کیونکہ یہ بہت طویل کیس ہے۔ چھوٹو گینگ کی جانب سے محمد عامر خان بھٹہ اور محمد عثمان شریف کھوسہ نے ڈویژن بنچ کو بتایا تھا کہ انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے گرفتار ہونے والے ملزمان کے جرم کا تعین کئے بغیر سب کو ایک جیسی سزا سنادی کئی ملزمان کی عمریں 80،80 سال ہیں اور انکی بینائی ختم ہو چکی ہے ان کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ موقع پر موجود تھے۔