بداخلاقی الزام،متاثرہ خاندان پر رقم ادا کرنے کیلئے دباؤ،سنگین دھمکیاں
جام پور(نامہ نگار)دو سال قبل محمد اسماعیل گھلو نے وٹہ سٹہ کا رشتہ (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
کرتے ہوئے اپنی بیٹی آمینہ بی بی کی شادی افضل کے بیٹے محمد رمضان گھلو سے کردی جو آئے روز آمینہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بناتا رہا دو سال بعد جب اسماعیل گھلو نے اپنے بیٹوں کی شادی کے لیے محمد افضل سے رابطہ کیا تو وہ سیخ پا ہوگیا اور اس نے مبینہ.طور پر اسماعیل کے بیٹے زاہد پر اپنی سات سالہ بچی سے بداخلاقی کا الزام عائد کردیا زاہد جیل جانے کے بعد ضمانت پر رہا ہوگیا جس پر محمد افضل نے محمد اسماعیل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے مبینہ طور پر بداخلاقی کیس میں چٹی کا مطالبہ کردیا انکار پر متاثرہ خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا جس کے باعث محمد اسماعیل گھلو کا خاندان شدید پریشانی کا شکار ہے محمد اسماعیل جعفر حسین، غلام یاسین، عبدالکریم، صادق حسین، نے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں محمد افضل کے ظلم سے نجات دلائی جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔