فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا دو مرتبہ بائیو مکینک ٹیسٹ مکمل
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا دو مرتبہ بائیو مکینک ٹیسٹ کروالیا ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدحسنین کے دونوں ٹیسٹ لاہورمیں آئی سی سی سے منظور شدھ بائیو مکینگ لیب سے کروائے گئے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام جلد آئی سی سی کے آفیشلز کے سامنے محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کروائے گا دوسری جانب فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے کہا کہ ان کو امید ہے کہ باؤلنگ ایکشن کلیئر ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا باؤلنگ ایکشن درست کرنے کے لئے بہت محنت کی ہے۔
اور میری کوشش ہے کہ میں جلد سے جلد قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن جاؤں محمد حسنین نے کہا کہ کوچز نے میری بہت مدد کی ہے میں ان کا بہت مشکور ہوں ہمیشہ ملک کے لئے عمدہ کھیل پیش کرنا میرا مقصد رہا ہے۔