احمد پور شرقیہ، خانپور، دو افراد قتل، خانقاہ شریف حادثہ، نوجوان جاں بحق 

احمد پور شرقیہ، خانپور، دو افراد قتل، خانقاہ شریف حادثہ، نوجوان جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمد پور شرقیہ،خانپور، خانقاہ شریف (سٹی رپورٹر،تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان)بیوی نے آشناسے ملکر شوہر کو قتل (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
کر دیا،پرانی رنجش پر فائرنگ سے پانچ افراد زخمی،ماڑی اللہ بچایا کے علاقے میں مہناز نے اپنے آشنا سعید سے ملکر شوہر شکیل کو تشدد کرکے قتل کر دیا مقتول کی بہن کملی مائی کی اطلاع پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج،موضع کامل لاڑ میں پرانی رنجش پر تین بھائیوں شیر،حاکم،مشیر نے فائرنگ کر کے پانچ افراد عمران،ثمرین،سلطان،زبیدہ اور کامران کو زخمی کردیا،دو زخمیوں کو رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا ہے،اے ایس آئی ندیم بھٹی تفتیش کررہے ہیں۔خانقاہ شریف ٹرالرنے موٹرسائیکل سوار کچل دیا۔محمدجاویدمبارک پور سے اپنے چچاکے ساتھ موٹرسائیکل پرملتان جارہاتھانیشنل ہائی وے پرفیضان مدینہ خانقاہ شریف کے قریب پیچھے سے آنے والے تیزرفتار ٹرالرنے کچل دیا۔ڈرائیور ٹرالرسمیت فرار۔مبارک کا رہائشی محمدجاوید اپنے چچاکے ساتھ مبارک پور سے موٹرسائیکل پرملتان جارہا جب تھانیشنل ہائی وے فیضان مدینہ خانقاہ شریف کے قریب پہنچاتو پیچھے سے ڈرائیورکی غلطی سے تیزرفتار ٹرالرنے ٹکرمار دی اور بغیر رکے فرار ہوگیا جس کی وجہ سے محمدمجیدموقع پر جانبحق ہوگیاجبکہ چچازخمی اطلاع ملتے ہوموٹر وے اور سمہ سٹہ پولیس موقع پرپہنچ گئی ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کردی مرحوم جاوید دوبجے ملتان سے پی آئی اے کی فلائٹ سے سعودی عرب جارہاتھاتھانہ ڈیر ہ نواب صاحب کی حدود میں واقع بستی کبیریاں کے رہائشی احمد بخش نے اپنے بیٹوں، محمد عمران، محمد عرفان، اور بہنوئی کے ساتھ مل کر اپنے  نوجوان بیٹے محمد عثمان کوا پنے  گھر میں درخت سے باند ھ کر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں اسے سوٹیوں اور کلہاڑی کے وا ر کرکے شدید زخمی کردیا۔ اور محمد عثما  ن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں  بحق ہوگیا۔ تھانہ ڈیر ہ نوا ب صاحب میں درج ایف آئی آر کے مطابق محمد عثما ن لڑکیوں کے کپڑے پہن کر ڈانس کر تا  تھا۔ جس سے اس کا والد اور بھائی منع کرتے تھے۔ اسی رنجش پر انہوں نے اپنے بیٹے کو قتل کردیا۔ اور مو قع سے فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ ڈیر ہ نواب صاحب نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شرو ع کر دی ہے۔