ماضی میں ڈیمز بنانے پر توجہ نہیں دی گئی، سید فخرامام
کبیروالا، بارہ میل (نامہ نگار) ماضی میں ”ڈیم“ بنانے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی،جس کا خمیازہ آج پورے پاکستان کو پانی کی قلت اور بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کی صورت میں بھگتنا پڑرہا ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے”نئے ڈیمز“ بنانے پر کام شروع کیا،جن کی تعمیر وتکمیل سے پاکستان کو مستقبل میں توانائی کے حصول اور دیگر حوالوں سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے، (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت سے پہلے برسراقتدار آنے والے حکمرانوں کی ترجیحات میں ”زراعت“کی ترقی شامل نہیں تھی،جس کے نتیجے میں پاکستانی عوام کو غذائی قلت اورکسانوں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،موجودہ سیاسی بحران کے نتیجے میں عوام خصوصا نوجونواں میں جو شعور اور جذبہ دکھائی دے رہا ہے،اس کے تناظر میں پاکستان‘ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے خوابوں کے مطابق تشکیل کے مراحل سے گزرتا ہوا محسوس ہورہا ہے،ان خیالا ت کا اظہار سابق وفاقی وزیرقومی غذائی تحفظ وتحقیق سید فخرامام نے سید گروپ کے مرکزی رہنماؤں ملک الطاف حسین اور حاجی غلام اکبر خان ایری سے ملاقات کرنے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور حکومت میں ملکی زراعت کی ترقی،کسانوں کی خوشحالی پر خصوصی توجہ دی گئی،جس کے ثمرات پاکستان کو پانچ اہم فصلوں کی ریکارڈ پیداوار کی صورت میں حاصل ہوئے اور کسانوں کو فصلات کی زیادہ پیداوار اور بہترقیمتوں کی صورت میں ان کی محنتوں کا پھل ملا اور ان کے مالی مسائل کا فی حد تک کم ہوئے ہیں۔اس موقع پر مہر امتیاز حسین مرالی ایڈووکیٹ،حفیظ سعیدی،ملک ارشاد حسین تھہیم،صفدر حسین،چوہدری امجد صابر،شیخ محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے۔مپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور سازشی حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہوتے ہوئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں،قائداعظم کے بعد عمران خان نے آزادی کی چنگاری سلگائی،موجودہ حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہوچکی ہے اور اس کے اتحادی بھی آہستہ آہستہ ساتھ چھوڑ رہے ہیں،پاکستان تحریک انصاف ایک عوامی جماعت ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر سید فخر امام شاہ نے گذشتہ روز کبیروالا موضع رکن والا میں سید گروپ کے سرگرم کارکن مہر جہانگیر ہتار کے ڈیرے پر میڈیا سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہوچکی ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ایک مکمل عوامی جماعت ہے جس کی دن بدن عوامی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے پاکستان تحریک انصاف دیہاتی علاقوں میں بھی بہت مقبول جماعت بن چکی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے منتخب حلقے میں بلا امتیاز ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں ورکرز کے دکھ سکھ میں بھی ہر وقت برابر کے شریک رہے ہیں ورکرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔اس موقع پر سابق چیئرمین مہر اسلم ہتار،مہر نذر سیال،مہر امتیاز مرالی ایڈووکیٹ،محمد رمضان عرف احمر ہتار ودیگر بھی موجود تھے۔
فخرامام