ملتان، گلی محلوں میں ناکے، لوٹ مار،پولیس بھی لاپتہ

ملتان، گلی محلوں میں ناکے، لوٹ مار،پولیس بھی لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان ( خصو صی  رپورٹر  )ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان ونقدی سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق نیوملتان پولیس کیعلاقے میں محمد شاہد اپنے گھر منیر آباد کی طرف جارہا تھا کہ قصوری چوک پر اسے دو ڈاکوؤں نے روک لیا ملزمان اس سے 15 ہزار روپے چھین کرفرار ہوگئے کینٹ پولیس کیعلاقے سے عمران کا موٹرسائیکل(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
 چوری کر لیا گیا محمد عرفان نے لوہاری گیٹ پولیس کو درخواست دی کہ نامعلو م شخص نے اس کی جیب سے موبائل فون نکال لیا ہے دولت گیٹ پولیس کے علاقے سے انور کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا نیوملتان پولیس کیعلاقے میں محمد حسین سے دو ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا زکریا پولیس کے علاقے میں دو ڈاکوؤں نے عدنان سے  30  ہزار روپے اور حمزہ سے پانچ ہزار روپے چھین لئے گئے گلگشت پولیس کیعلاقے میں محمد عدنان اور واجد سے موٹرسائیکل چھین لئیگئے۔
لاپتہ