سیمرغ ویمنز ریسورس سنٹر کی تقریب،نکاح،طلاق کے موضوع زیر بحث
لاہور(پ ر)سیمرغ، وومنز ریسورس سینٹر کی طرف سے فور پوائنٹ ہوٹل میں شاندار پروگرام کا انعقاد، نکاح اور طلاق کے مسائل اور طریقہ کار پر روشنی ڈالی گئی، تحصیل ماڈل ٹاؤن کی یونین کونسلز کے سابقہ چیئرمینز،اور موجودہ سیکرٹری یونین کونسلز کی شرکت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ماڈل ٹاؤن انعم چوہدری،سابق چیئر مین یوسی ذ و الفقا ر بھٹی، زاہد بخاری،تحصیل ماڈل ٹاؤن سے شاہد عباسی، سیکرٹری یونین کونسلز، یاسر ترمزی، خالد ہانس، عمران انجم، ساجد عباس و دیگر کی شرکت۔ سیمرغ کی طرف سے کنول مظفر مینیجر پروگرام اور ریسرچرشافیہ بتول، ندا افضل، سہیل احمد وڑائچ نے شرکت کی -