میپکو، واٹس ایپ کے ذریعے کمپلینٹ ریڈرسل سسٹم شروع

میپکو، واٹس ایپ کے ذریعے کمپلینٹ ریڈرسل سسٹم شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر)وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر وزارت توانائی(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
 کا انقلابی اقدام واٹس ایپ کے ذریعے صارفین تک براہ راست رسائی کا اہم فیصلہ میپکو نے واٹس ایپ کے ذریعے کمپلینٹ ریڈرسل سسٹم کا آغاز کر دیا۔ میپکو کے وٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کیگروپ بنا کر انہیں اطلاعات فراہم کی جائیں گی۔ صارفین اپنی شکایات بھی اس گروپ میں بھیج کر ان کا ازالہ کروا سکیں گے۔ میپکو فیلڈ افسران و ملازمین ان گروپس کے ایڈمن /فسیلیٹیٹر ہوں گے فسیلیٹیٹرز مسائل کو فوری طور پر حل کروائیں گے اور بجلی کی خرابی، بندش، لوڈ شیدنگ اور مینٹی نینس شیڈول کے بارے میں آگاہی دینگے۔ اس تمام عمل کو سرکل اور ہیڈ کوارٹر کی سطح پر مانیٹر کیا جائے گا۔