فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن،جعلی جوس فیکٹری پر چھاپہ

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن،جعلی جوس فیکٹری پر چھاپہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا پوش علاقے میں کامیاب چھاپہ کیمیکلز  اور مصنوعی فلیورز سے جوس تیار کرکے اصلی برانڈ کی لیبلنگ کرنے والا بیوریجز یونٹ پکڑا گیاجعلی جوس تلف 25 ہزارجرمانہ کیا تفصیل کے مطابق جعلساز کھانے پینے کی دو نمبر اشیا اصل برانڈز کی لیبلنگ میں پیک کرکے دھوکہ دہی سے عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
 کررہے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے رحیم یارخان شہر کے پوش علاقے عباسیہ ٹان میں ایک بیوریجز یونٹ پر چھاپہ مار کر 3سولیٹرجعلی لیبل شدہ جوس8 کلو ایکسپائرڈ پروڈکٹس تلف کردیں۔ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی شعیب خان جدون کے مطابق جعلساز عباسیہ ٹان میں بیوریجز یونٹ قائم کرکے ممنوعہ کیمیکلز اور مصنوعی فلیورزسے جوس تیار کررہے تھے جس کی اطلاع ملنے پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھاپہ مار کر3سولٹرجعلی لیبل شدہ جوس8کلوایکسپائرڈ پروڈکٹس تلف کردیں اور مالکان کو25ہزارروپے کا جرمانہ عائدکیا۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی شعیب خام جدون کا کہنا تھاکہ ممنوعہ کیمیکلز اور مصنوعی فلیورز سے تیار کردہ محلول کواصل برانڈز کی لیبلنگ کی جارہی تھیپروڈکشن یونٹ میں معروف برانڈز کے ہمشکل جعلی جوسز تیار کیے جارہے تھے۔ ایکسپائرڈ کیمیکل کی موجودگی بھی پائی گئیورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں تھے۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ گلی محلوں میں واقع خفیہ یونٹس کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کو مطلع کریں۔جعلی مشروبات بنانے والے صحت دشمن عناصرکی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ادھر شہری حلقوں نے شہر کے پوش علاقے میں جعلی جوسز کا یونٹ سامنے آنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جعلساز مافیا کی وجہ سے اب کوئی بھی چیز خالص نہیں ملتیاصل اور نقل کی پہچان بھی مشکل ہوچکی ہے۔انسانی صحت کے دشمن جعلسازوں کو صرف جرمانے کافی نہیں ایسا مکروہ دھندہ کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔