سیکرٹری سکولز عمران سکندر نے پیف ہیڈ آفس کا دورہ کیا
لاہور(لیڈی رپورٹر)سیکرٹری سکولز عمران سکندر بلوچ نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ ایم ڈی پیف اسد نعیم نے سیکرٹری سکولز کو پیف آمد پر خوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش کیا اور سیکرٹری سکولز کو پیف کے مختلف تعلیمی پروگرامز اور مستقبل کے منصوبوں بارے میں بریفنگ دی۔ سیکرٹری سکولز نے پیف کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کی تعریف کی اور صوبہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں پیف کے ذریعے معیاری تعلیم کے فروغ پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے ایم ڈی پیف اسد نعیم کی طرف سے پیف پارٹنرز کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اُن کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایم ڈی پیف کی سربراہی میں ادارہ ترقی کی مزید منازل طے کرے گا ایم ڈی پیف اسد نعیم نے سیکرٹری سکولز کو بتایا کہ پیف صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں 26لاکھ سے زائد طالب علموں کو مفت اور معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔
ایم ڈی پیف نے سیکرٹری سکولز سے اگلے تعلیمی سال2022-23 کے لیے پیف کا بجٹ 23ارب روپے مختص کرنے کی گزارش کی۔