حج قرعہ اندازی،31253خوش قسمت امیدواروں کا اعلان، ہزاروں لوگ ویٹنگ لسٹ میں بھی شامل

  حج قرعہ اندازی،31253خوش قسمت امیدواروں کا اعلان، ہزاروں لوگ ویٹنگ لسٹ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خانیوال (نمائندہ پاکستان+نامہ نگار+بیورو نیوز) ڈائریکٹر وزارت حج ملتان ریحان کھوکھر اور قوکل پرسن رانا محمد آصف (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
کے مطابق اس سال سرکاری حج سکیم کے تحت جانے والے خوش قسمت امیدواروں کا قرعہ اندازی کے بعد اعلان کر دیا گیا  تفصیل کے مطابق سرکاری حج پیکج 2022 کے تحت 63604 امیدواروں کی درخواستیں وصول۔ سرکاری اسکیم کے تحت 31253 سیٹوں کے لئے قرعہ اندازی اور 1200 کا کوٹہ ہارڈ شپ اور کم اجرت والوں کے لئے مخصوص ہے  31253 امیدوار کامیاب قرار دیا گیا اس سال قرعہ اندازی میں کسی بھی امیدوار کو ناکام قرار نہیں دیا گیا۔  باقی  رہ جانے والے 32351 امیدوار جو ویٹنگ لسٹ میں شامل ہیں ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدواروں کو قرعہ اندازی کے مطابق نمبرز دئے گئے ہیں حج پیکج کے حتمی فیصلہ کے بعد کامیاب امیدواروں کو پیسے جمع کرانے کی تاریخ کے بارے میں جلد آگاہ کرریا جائے گا۔کامیاب امیدوار کے پیسے نہ جمع کرانے کی صورت میں اسی شہر کے ویٹنگ لسٹ کیامیدواروں کو ترتیب وار موقعہ دیا جائے گا۔ ڈائریکٹر حج ملتان ریحان کھوکھر اور رانا محمد آصف کے مطابق حجاج کرام کی ٹریننگ آئندہ چند روز سے مختلف اضلاع شروع ہوگی جس میں حجا کرام کو مناسک حج بارے آگاہی فراہم کی جائے گی۔
شامل